وزیراعلیٰ پنجاب کا فلاحی اقدام ،اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد ،پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب

پیر 12 جنوری 2026 16:43

وزیراعلیٰ پنجاب  کا  فلاحی اقدام ،اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد  ،پے ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2026ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدام اعزاذیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحبان کےلئے 25000 کے پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ایم پی اے عون حمید ڈوگر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ آئمہ کرام معاشرے میں امن اور ہدایت کا ذریعہ ہیں، اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف حکومت کی ہدایات کے مطابق ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ علی سمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب آئمہ کرام کی فلاح و بہبود اور معاشرتی مقام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا تحصیل مظفرگڑھ میں 494 مستحق آئمہ کرام میں پے آرڈرز تقسیم کیے گئےجبکہ ائندہ ماہ سے یہ رقم اے ٹی ایم کے ذریعے ادا کی جائے گی ۔اسی طرح سے تحصیل علی پور اور جتوئی میں بھی پےارڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔شرکاء نے کہا کہ مساجد کے آئمہ کرام کو عزت و احترام دینا معاشرتی فریضہ اور دینی تعلیمات کی تکمیل ہے۔ تقریب میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سراہا۔