راولپنڈی،غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دے دیا گیا، ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

ہفتہ 11 جولائی 2026 21:03

راولپنڈی،غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دے دیا گیا، ملزمان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2026ء) راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچا لی جب کہ غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دینے والے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ترجمان پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیا، واقعے میں خاتون کے شوہر افضل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

15کال موصول ہونے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی تو میاں بیوی نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔دوسری جانب خاتون کا شوہر افضل دم توڑ گیا، افضل کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا۔