Live Updates

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ہنگامی رابطہ

امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور صبر و تحمل سے کام لینے پر زور

اتوار 12 جولائی 2026 11:32

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ہنگامی رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2026ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی کی راہ اختیار کریں اور تحمل و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات