نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں،گورنر سندھ

متوازن آبادی، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات ہی ملک کی پائیدار ترقی کی اصل بنیاد ہیں،عالمی یوم آباد ی پیغام

ہفتہ 11 جولائی 2026 20:24

نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں،گورنر سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کرنا وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت بن چکا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ متوازن آبادی، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات ہی ملک کی پائیدار ترقی کی اصل بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی بھرپور ترقی ہی ایک مستحکم معیشت اور خوشحال پاکستان کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ وسائل کی منصفانہ اور مؤثر منصوبہ بندی ملکی اور قومی ترقی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے اپنے پیغام کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر پاکستانی شہری کو تعلیم، صحت اور ایک بہتر مستقبل کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔