رواں برس لاہور میں قتل کے 141،اقدام قتل کے 249مقدمات درج

ہفتہ 11 جولائی 2026 19:36

رواں برس لاہور میں قتل کے 141،اقدام قتل کے 249مقدمات درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2026ء) قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں جاری ہیں ۔ رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں قتل کے 141مقدمات درج کیے گئے ۔ ڈکیتی مزاحمت پر 3افراد قتل، اقدام قتل کے 249مقدمات درج ہوئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی، صدر اور ماڈل ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر 1، 1 شہری قتل ہوا، قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 34 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں 33، کینٹ ڈویژن میں قتل کے 31مقدمات کا اندراج ہوا ۔سٹی ڈویژن میں 21، اقبال ٹائون میں 16افراد مختلف وجوہات پر قتل ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال قتل کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 65مقدمات کیساتھ سر فہرست ہے ماڈل ٹائون میں 56، سٹی اور صدر ڈویژن میں اقدام قتل کے 42، 42 مقدمات درج کیے گئے ۔ اقبال ٹائون میں 32، سول لائنز میں اقدام قتل کی 12 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :