شدید سردی،نان فارمل سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا اعلان

تعطیلات کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا

پیر 12 جنوری 2026 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2026ء)محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے شدید سردی کے پیش نظر نان فارمل سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے مطابق نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں تعطیلات 17جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جبکہ تدریسی سرگرمیاں 19جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ تاہم تعطیلات کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا۔ محکمہ لٹریسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور عملے کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔