بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
سڑکیں بحال کرنے کا کام شروع، درجنوں افراد ریسکیو‘مسافروں اور سیاحوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی برفباری کے بعد نتھیاگلی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ایبٹ آباد میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ہفتہ 24 جنوری 2026 17:37
(جاری ہے)
شدید برفباری کے باعث ضلع حویلی کی حدود میں ایمبولینس سمیت 25 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں۔
پاک فوج نے 32 مسافروں کو ریسکیو کرلیا۔ایمبولینس میں موجود 2 میتیں بھی نکال لی گئیں۔ گاڑیوں میں 100کے قریب افراد سوار تھے۔مظفرآباد میں کئی سالوں کے بعد برف باری ہوئی، وادی نیلم میں شدید برف باری سے 3 مکانات گر گئے۔برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔وادی کاغان میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا، سیاحوں کو بالا کوٹ میں روک لیا گیا، دیربالا،کمراٹ، لواری ٹنل، باجوڑ میں بھی برف باری سے راستے بند ہیں۔ملاکنڈ میں کئی سالوں کے بعد برف باری ہوئی، کچھ مقامات پر درخت سڑکوں پر گر گئے۔خیبر میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل دن بھرجاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو پائندہ چینہ اسکول اور ہاسٹل منتقل کر دیا گیا۔ شانگلہ ٹاپ میں22 گھنٹوں سے برف میں پھنسے چار سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ادھرچلاس اور اپرکوہستان میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر بند رہی جس کے باعث سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنسی رہیں۔استور میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، راما میڈوز دیوسائی، نانگا پربت اور برزل ٹاپ میں5 سی6 فٹ تک برف پڑ ی، مشرف چوک میں برفانی تودہ گرنے سے روڈ بلاک رہا۔ہنزہ اور نگر میں برفباری سے رابطہ سڑک بندرہی، وادی چیپورسن میں خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا رہا۔نتھیاگلی میں تین فٹ سے زائد جبکہ ٹھنڈیانی میں چارفٹ تک برف پڑی، جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثررہے، برفباری کے بعد نتھیاگلی میں درجہ حرارت منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ایبٹ آباد میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
25 سے 30 ستمبرتک بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
-
لاہورسمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوار
-
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
-
لاہور : موسلا دھار بارش ،متعدد علاقے زیر ِ آب، شاہراہوں پر پانی جمع
-
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
-
این ڈی ایم اے کا آئندہ2سی3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار
-
موسلادھار بارش، مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں شروع
-
این ڈی ایم اے نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئی86 ٹن امدادی سامان کے حامل کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور معاونت کی فراہمی
-
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل
-
پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.