مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں سالانہ تقریب، 162 طلبہ و طالبات کی دستاربندی اور رداپوشی

مفتی سعید احمد، مولانا محمد عاصم رحمانی، مولانا نورالحق، مولانا عمر صادق، مولانا عبدالقادر کھوسو، پرویز احمد دودا، چیئرمین عارف تنولی سمیت علما وعمائدین کی شرکت

پیر 26 جنوری 2026 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2026ء) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن بلدیہ ٹان کراچی میں تکمیلِ قرآنِ کریم اورتقسیمِ انعامات کی سالانہ باوقارتقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 162 طلبہ کی دستاربندی اور طالبات کی ردا پوشی کی گئی۔ تقریب کی صدارت مدیرِاعلی قاری مظہرالدین نے کی، جبکہ ناظمِ تعلیمات مولانا فخرالدین رازی نے مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادارے کی دینی، تعلیمی اورتربیتی خدمات پرجامع بریفنگ دی۔

تقریب میں جامع مسجد عالمگیر بہادرآباد کے خطیب واستاذ الحدیث مفتی سعید احمد، جامعہ معہدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نورالحق، مولانا عبدالقادر کھوسو، مفتی امتیاز احمد عباسی، مولانا وسیم خلیلی، مولانا عظیم معین، مولانا طلحہ عبدالسلام، معروف کاروباری شخصیت پرویزاحمد دودا، دانشورشیخ نوید، سینئرصحافی منیراحمد شاہ، ڈاکٹر قطب الدین عابد، مفتی شاہ فیصل برکی، جے یو آئی بلدیہ ٹان کے امیر مولانا عمر صادق، یوسی 2 کے چیئرمین عارف تنولی، سیاسی رہنما اظہر انگاریہ، مولانا طیب شکیل، مولانا اسد اسلم، مولانا فضیل نعیم اوردیگرعلما، معززین اورعلاقہ عمائدین نے شرکت کی، تقریب میں معروف نعت خواہوں نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ طلبا نے تلاوتِ قرآن، حمد و نعت، اصلاحی ٹیبلو اورمختلف خاکے پیش کر کے اپنی تخلیقی اورتعلیمی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کیا، جسے شرکا تقریب نے والہانہ داد سے نوازا۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی محنت کیاعتراف میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو انعامات دیے گئے، جبکہ مدرسہ واسکول کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اسناد، شیلڈزاورانعامات سے نوازا گیا ۔ مہمان علما کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹان جیسے ادارے معاشرے کے لیے بڑی نعمت ہیں، جہاں دینی تعلیم اورعصری تعلیم کے ساتھ کردارسازی اوراخلاقی تربیت پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ایک سال میں 162 طلبہ وطالبات کی تکمیلِ قرآن ادارے کی محنت، نظم و ضبط اور معیاری تدریس کا واضح ثبوت ہے۔ یہ ننھے حفاظ وحافظات مستقبل میں دین و ملت کے مثرسفیر ثابت ہوں گے۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی، استحکام، ترقی اورامتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جبکہ شرکا نے کامیاب انعقاد پر مدرسہ انتظامیہ کوخراجِ تحسین پیش کیا۔