چینی وفد کی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد آمد، وائس چانسلر سے ملاقات میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق
بدھ 28 جنوری 2026 17:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے زرعی ترقی کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اقدامات اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے چینی ثقافت اور زبان کی تعلیم کے فروغ کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چین کے ساتھ 40 مفاہمتی یادداشتوں پر عمل کررہی ہے جبکہ یونیورسٹی کے 87 فیکلٹی ممبران چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے 35 ہزار سے زائد طلبہ اور فیکلٹی مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ اس موقع پر ڈینز پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ؛ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد تحسین اظہر، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے لوکل ڈین ڈاکٹر صدام حسین، ڈاکٹر فہد رسول اور دیگر نے شرکت کی۔مزید برآں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے چینی وفد اور پاکستان کی معروف کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے درمیان پولٹری سائنس، اینیمل فیڈ، فرٹیلائزرز، فوڈ اینڈ فروٹ پروسیسنگ اور پریسیژن ایگریکلچر جیسے اہم شعبہ جات میں انٹرایکٹو سیشنز کا بھی اہتمام کیا۔ یہ فورم تعاون کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں دونوں جانب کے نمائندگان نے مشترکہ کاروباری منصوبوں، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مہارتوں کی ترقی کے پروگراموں اور وسائل کے اشتراک کے ٹھوس مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چینی وفد نے ایگزیبیشن سینٹر اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.