یو ایم ٹی میں پاکستان میں اعلی تعلیم کو درپیش چیلنجز ومواقع پر خصوصی سیمینار
ہفتہ 31 جنوری 2026 16:56
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی میں جامعات کا کردار نہایت اہم ہو چکا ہے،تاہم پاکستانی جامعات کو سب سے بڑا چیلنج مو ئثر گورننس اور مضبوط پالیسی سازی کا درپیش ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ آبادیاتی دبائو ،جدید ٹیکنالوجی اور عالمی مسابقت اعلی تعلیم کے بڑے چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔پرووسٹ یو ایم ٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ مستقبل سے ہم آہنگ اور طالب علم دوست تعلیمی اداروں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز کا محتاط، ذمہ دارانہ اور تعمیری استعمال کرے۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ ایچ ای سی کی پالیسی سازی اور اصلاحات میں پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کا کردار کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی ترقی کے لیے تعلیم اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔سیمینار کے اختتام پر طلبہ کے ساتھ خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے اعلی تعلیم سے متعلق مختلف امور پر سوالات کیے۔ تقریب کے اختتام پر پرووسٹ یو ایم ٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.