جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ نے 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 5 فروری 2026 19:31

جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ نے 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 2 کلو ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2026ء) جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ نے 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں منور حسن ساکن 229 ر-ب مکوانہ بائی پاس کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 1 کلو چرس جبکہ 205 ر-ب کے رہائشی تجمل حسین سے 1100 گرام چرس برآمد کی ہے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمہ کی مہم کے دوران اب تک درجنوں مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے منشیات فروشی کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات ہے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمہ کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے