وفاقی حکومت کا مالی خسارہ 637 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

جولائی تا دسمبر وفاقی حکومت کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہے

ہفتہ 7 فروری 2026 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2026ء)رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران وفاقی حکومت کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبر وفاقی حکومت کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہے،وفاقی حکومت کا مالی خسارہ چھ سو سینتیس ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔6 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے اخراجات 7 ہزار 29 ارب روپے رہیاس دوران ٹیکس آمدن 6 ہزار 160 ارب روپے رہی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق6 ماہ میں قرضوں پر 3 ہزار 563 ارب روپے سود ادا کیا گیا،6 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 3 ہزار 447 ارب روپے حاصل ہوئے۔رپورٹ کیمطابق جولائی تا دسمبر صوبوں کو 3 ہزار 616 ارب روپے حصہ دیا گیا،جاری اخراجات 6 ہزار 836 ارب، ترقیاتی اخراجات صرف 238 ارب رہے،دفاع کیلئے ایک ہزار 45 ارب،پنشن کی ادائیگی پر 504 ارب روپے خرچ ہوئے،6 ماہ کے دوران حکومت نے 462 ارب روپے سے زائد سبسڈی بھی دی