وزیراعظم شہباز شریف کا سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے انتقال پر اظہارِ تعزیت، بلندیِ درجات کی دعا

ٌزعیم قادری کی وفات سیاست کا بڑا نقصان ہے، وزیراعظم کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار

جمعہ 13 فروری 2026 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور پوری قوم غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے زعیم قادری کی سیاسی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متحرک سیاستدان تھے جنہوں نے عوامی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا جلد پٴْر نہیں ہو سکے گا۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیِ درجات اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین