وزیر اعظم کی زعیم قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 13 فروری 2026 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔