حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،ایم این اے چوہدری افتخار نذیر

ہفتہ 14 فروری 2026 17:28

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2026ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج، لاء اینڈ آرڈر اور ڈویلپمنٹ پیکج کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین و ایم این اے چوہدری افتخار نذیر نے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کے ہمراہ کی، جس میں ایم این اے محمد خان ڈاہا، ایم پی اے چوہدری ضیاء الرحمنٰ، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چئیرمین افتخار نذیر کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب سٹیج پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری افتخار نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں تعمیر و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور نگہبان رمضان کارڈ و دسترخوان حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات ہیں، منصوبوں کیلئے دستیاب فنڈز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے اور فلاحی اقدامات کے ثمرات ہر صورت نچلی سطح پر عوام تک پہنچنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے کاموں پر خصوصی فوکس ہے جبکہ ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے مطابق پولیس اقدامات سے کرائم کنٹرول میں کمی آئی ہے اور ماہ رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔\378