جی سی یو نیورسٹی لاہو رمیں فری آئی کیمپ کا انعقاد

پیر 16 فروری 2026 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2026ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں الفلاح سوسائٹی اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جدید آلات کی مدد سے آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ مستحق طلبہ اور عملے کو مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی، المصطفیٰ ٹرسٹ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نصرت سلیم اور آئی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خالد بن اسلم بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس نوعیت کی فلاحی سرگرمیاں طلبہ میں انسانیت اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔خالد بن اسلم کے مطابق ادارہ ملک بھر میں آنکھوں کے علاج کے مختلف منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے اور المصطفیٰ پاکستان کے مطابق 2010 سے اب تک 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد مفت موتیے کے آپریشن کیے جا چکے ہیں