ہائرایجوکیشن کمیشن میں اعلی عہدوں پر تقرریوں کا اعلان
جمعرات 19 فروری 2026 18:40
(جاری ہے)
اسٹریٹجک پلاننگ اور کوالٹی اشورنس کے ارکان کی تعیناتی اسلام آباد اور پنجاب میں ہوگی، جبکہ ریسرچ، ڈیویلپمنٹ و انوویشن کے رکن کی تعیناتی کراچی میں کی جائے گی۔
ان عہدوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 62 سال مقرر ہے۔ ان عہدوں کے لیے امیدوار کے پاس کسی بھی شعبے میں پی ایچ ڈی اور کم از کم 20 سال کا نمایاں تجربہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ اعلی تعلیمی اداروں یا سرکاری و نجی شعبے میں قیادت، پالیسی سازی، اسٹریٹجک پلاننگ، پروگرام مینجمنٹ اور گورننس کا تجربہ بھی شرط ہے۔ایچ ای سی نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہی)کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر کی اسامی کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ عہدہ بھی 2 سالہ معاہدے پر ہو گا، جس کے لیے تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ اس عہدے کے لیے اعلی ڈگری، تعلیمی قیادت، ادارہ جاتی ترقی، انسانی وسائل کی تربیت، گورننس، ڈیجیٹل لرننگ، بین الاقوامی تعاون اور تعلیمی اصلاحات کا وسیع تجربہ رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔اس کے علاوہ اکیڈمکس کے رکن کی ایک مستقل اسامی بھی مشتہر کی گئی ہے، جس کے لیے بی پی ایس-22 اسکیل مقرر ہے۔ اس عہدے کے لیے کم از کم عمر 45 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 55 سال رکھی گئی ہے، جبکہ امیدوار کے پاس پی ایچ ڈی اور کم از کم 22 سال کا تدریسی، تحقیقی یا انتظامی تجربہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے، اس اسامی کے لیے کوٹہ پنجاب کا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ صرف اہل امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا، جبکہ سرکاری ملازمین مناسب چینل کے ذریعے درخواست جمع کرائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.