Live Updates

وفاقی آئینی عدالت نے تعمیراتی کاموں پر خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس لگانا قانونی قرار دیدیا

جمعہ 20 فروری 2026 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2026ء) وفاقی آئینی عدالت نے تعمیراتی کاموں پر خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس لگانا قانونی قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہاگیاہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ قوانین کو آئینی بنیادوں پر کالعدم قرار نہیں دے سکتی، ستائیسویں ترمیم کے بعد آئینی تشریح کا اختیار مخصوص فورم تک محدود کر دیا گیا،ستائیسویں ترمیم کے بعد آئین تشریح کے لیے آئینی عدالت کسی بھی عدالت یا ٹربیونل سے ریکارڈ طلب کر سکتی ہے، خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے شیڈول 2 کا سیریل نمبر 14 آئین کے منافی نہیں ہے،18 ویں ترمیم کے بعد سروسز پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت صرف اشیائپر ٹیکس لگا سکتی ہے، ایکٹ کا سیریل نمبر 14 تعمیراتی خدمات پر ٹیکس سے متعلق ہے، اس میں اشیاء شامل نہیں ہیں، کسی شہری یا کمپنی کو ایک ہی چیز پر دو بار ٹیکس نہ دینا پڑے، معاہدے موجود ہیں، ریونیو اتھارٹی ایسے اصول بنائے جس میں ٹھیکیدار کے کل بجٹ کو سروسز اور سامان میں الگ الگ بانٹا جائے۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات