پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی۔I کی میٹنگ

منگل 3 مارچ 2026 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2026ء) پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی۔I کی میٹنگ چیئرپرسن چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، ایم پی اے، کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں پنجاب اسمبلی اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں محکمہ ٹرانسپورٹ، اس کے منسلک محکموں اور خودمختار اداروں سے متعلق آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان آڈٹ پیراز کا تعلق ٹیکس کنسلٹنٹس، انٹرنل آڈیٹر اور ایچ آر فرم کی غیرقانونی اور غیرجواز بھرتیوں، ایم/ایس ٹی پی ایل ٹریککرز سے ناقص آلات کی وصولی کے باعث ہونے والے نقصانات، اور نئی تعمیر شدہ ’’نیوڈیزائن‘‘ شیلٹرز کے نرخوں میں نظرثانی نہ کرنے سے ہونے والے مالی نقصان سے تھا۔ کمیٹی نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے انٹرنل آڈٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنائے تاکہ ریکوری کا عمل بہتر طور پر مکمل ہو سکے، اور بقایا آڈٹ پیراز کی ریکوری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔