پی اے سی کا محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹر نل آڈٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

چیئرپرسن چوہدری افتخار حسین چھچھڑکی صدارت اجلاس میں آڈٹ پیراز زیر غور آئے

منگل 3 مارچ 2026 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2026ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون نے کا اجلاس چیئرپرسن چوہدری افتخار حسین چھچھڑکی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں پنجاب اسمبلی اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، اس کے منسلک محکموں اور خودمختار اداروں سے متعلق آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان آڈٹ پیراز کا تعلق ٹیکس کنسلٹنٹس، انٹرنل آڈیٹر اور ایچ آر فرم کی غیرقانونی اور غیرجواز بھرتیوں، ایم/ایس ٹی پی ایل ٹریککرز سے ناقص آلات کی وصولی کے باعث ہونے والے نقصانات اور نئی تعمیر شدہ نیو ڈیزائن شیلٹرز کے نرخوں میں نظرثانی نہ کرنے سے ہونے والے مالی نقصان سے تھا۔کمیٹی نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے انٹرنل آڈٹ کے نظام کو مزید موثر بنائے تاکہ ریکوری کا عمل بہتر طور پر مکمل ہو سکے اور بقایا آڈٹ پیراز کی ریکوری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔