سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ہرجانہ کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی
جمعرات 12 مارچ 2026 19:33
(جاری ہے)
دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا ابتدائی جواب 4 سال بعد جمع کرایا تھا۔
اس پر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ 4 سال تک عدالت کے دائرہ اختیار پر سماعت ہوتی رہی جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ کیا جواب جمع کرانے میں تاخیر پر عدالت نے کوئی کارروائی کی یا جرمانہ عائد کیا، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عدالت کو جواب جمع نہ کرانے پر کارروائی کا اختیار تھا مگر اسے استعمال نہیں کیا گیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 4 سال تک جواب جمع نہ کرانے پر کچھ نہیں ہوا اور 2 ماہ میں حق دفاع ختم کر دیا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد رکھیں گے۔اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی ٹرائل روکنے کا حکم دے چکی ہے۔ مناسب ہوگا کہ آئندہ ہفتے سماعت رکھ لی جائے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اگلے 2 ہفتے تک بینچ دستیاب نہیں ہے۔ حکم امتناع اس لیے دیا گیا تھا تاکہ درخواست گزار کے حقوق متاثر نہ ہوں۔وکیل مصطفی رمدے نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ ہے اس طرح عملدرآمد نہیں روکا جا سکتا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل 3 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر روکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دفاتر کے چکر اور لمبی لائنوں کا خاتمہ، یکم جولائی سے پاسپورٹ سیدھا آپ کے گھر پہنچے گا
-
وقت آگیا ہے معاہدہ کر لیں، 47 سال پرانا ایرانی رویہ مزید برداشت نہیں ہوگا، ٹرمپ
-
عالمی بینک کا پاکستان کے ساتھ تعاون لائق ستائش ، افرادی قوت کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ضروری ہے، وزیرخزانہ
-
لاہورہائیکورٹ،آئی ایم ایف قرضوں سے متعلق سول نظرثانی درخواست خارج
-
کویت ایئرپورٹ پر ایرانی حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
-
امریکہ نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر12.5 فیصد تک نیا ٹیرف عائد کردیا
-
آئی جی پنجاب نے وارڈنز کو بیچ سڑک گاڑیاں روک کر چالان کرنے سے روک دیا، نئی پالیسی جاری
-
این ایف سی کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی طورپر56کھرب،30ارب،7کروڑ،50لاکھ روپے کے فنڈز منتقل
-
سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان
-
عالمی معیار کی فریٹ سروس سے صنعتی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی کے ساتھ ساتھ ریلوے کی سالانہ آمدن میں قابل قدر اضافہ ممکن ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ،توانائی شعبے سے متعلق پالیسیوں کیخلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
موٹر و ے گینگ ریپ ، ملزمان عابد ملہی ،شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.