مولانا فضل الرحمان عید الفطر اپنے آبائی گائوں میں منائیں گے

جمعرات 19 مارچ 2026 16:32

مولانا فضل الرحمان عید الفطر اپنے آبائی گائوں میں منائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2026ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عید الفطر اپنے آبائی گائوں(عبدالخیل )ڈی آئی خان میں منائیں گے ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری سعودی عرب میں عید منائیں گے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی کے پی اکرم خان درانی بنوں ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کراچی میں عید منائیں گے ۔

مولانا امجد خان لاہور ،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا سعود افضل ھالیجوی سکھر میں عید منائیں گے ۔ملک سکندر ایڈووکیٹ کوئٹہ،مولانا فضل علی حقانی صوابی، خواجہ خلیل احمد میانوالی میں عید منائیں گے ۔مولانا صلاح الدین ایوبی چمن ،مولانا غلام قادر حب چوکی اور عبدالرزاق عابد لاکھو قمبر شہداد کوٹ میں عید منائیں گے ۔