مولانا فضل الرحمان آبائی گاؤں ڈی آئی خان میں عیدالفطر منائیں گے

جمعرات 19 مارچ 2026 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2026ء) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آبائی گاؤں( عبدالخیل ) ڈی آئی خان میں عیدالفطر منائیں گے۔ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہاکہ مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری سعودی عرب میں عید منائیں گے۔اسلم غوری نے کہاکہ سابق وزیر اعلی کے پی اکرم خان درانی بنوں ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کراچی میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ مولانا امجد خان لاہور ،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا سعود افضل ھالیجوی سکھر میں عید منائیں گے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ ملک سکندر ایڈووکیٹ کوئٹہ،مولانا فضل علی حقانی صوابی، خواجہ خلیل احمد میانوالی میں عید منائیں گے۔اسلم غوری نے کہاکہ مولانا صلاح الدین ایوبی چمن ،مولانا غلام قادر حب چوکی اور عبدالرزاق عابد لاکھو قمبر شہداد کوٹ میں عید منائیں گے۔