محمد میاں سومرو کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کی خبروں کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل
جمعرات 26 مارچ 2026 17:49
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے جاری ہیں جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ان کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی غیر رسمی ملاقاتوں اور رابطوں نے اس امکان کو مزید تقویت دی ہے کہ محمد میاں سومرو جلد پیپلز پارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا، دوسری جانب جب صحافیوں نے محمد میاں سومرو سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے نہ تو ان خبروں کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید بلکہ محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’’مستقبل کا علم اللہ تعالیٰ کو ہی ہے‘‘، جسے سیاسی مبصرین ایک معنی خیز ردعمل قرار دے رہے ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو کے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ دیرینہ خاندانی تعلقات ہیں جو اس ممکنہ سیاسی پیش رفت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ماضی میں ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ قریبی روابط بھی رہے ہیں جس کے باعث انہیں ملکی سیاست میں ایک بااثر اور متوازن شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، واضح رہے کہ محمد میاں سومرو ملکی سیاست میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں گورنر سندھ، چیئرمین سینیٹ ، وفاقی وزیر اور نگران وزیر اعظم جیسے اعلیٰ مناصب شامل ہیں ان کی ممکنہ سیاسی وابستگی میں تبدیلی آئندہ دنوں میں ملکی سیاسی منظرنامے پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
مخدوش حالات: قومی اسمبلی کشمیر کمیٹی نے محمود خان اچکزئی کو ملاقات کی دعوت دیدی
-
حکومتِ پنجاب کو ایک دن میں آبیانہ کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی
-
وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار کو اصل سروس بک اور 105,930 روپے کی پنشن کنٹری بیوشن کی رقم ادا کر دی
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی5ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم 13 ہزار 100 ، 2 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد
-
جعلی پیر کے خلاف فراڈ اور لاکھوں روپے ہتھیانے کی درخواست
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےصدر یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان عبید الرحمٰن قریشی اور ایگزیکٹو رکن فیصل جمشید کی ملاقات
-
ٹیکس ادائیگیوں میں خردبرد کرنے اور نادہندگان کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کریک ڈاؤن
-
ملک کے بڑے آبی ذخائر میں 34 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد قابل استعمال پانی موجود، دریاؤں میں بہاؤ جاری
-
راولپنڈی‘ اجرتی قاتلوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ‘ شہری کو قتل کرنے کیلئے خیبرپختونخوا سے آئے 4 اجرتی قاتل گرفتار
-
بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہونا عوام پر اضافی بوجھ ہے، حافظ نعیم
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمتزلزل اور انتھک محنت ست فریقین مذاکرات کی میز پر آئے، طارق فضل چوہدری
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کی پائیدار عکاسی ہے، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.