سی ڈی اے افسران کے عزیز کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

مزدور یونین کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین سے اظہار ہمدردی

پیر 30 مارچ 2026 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2026ء) سی ڈی اے ملازمین کے عزیز کے انتقال پر مرکزی یونین آفس میں تعزیتی اجلاس منعقدہوا،مزدور یونین رہنماؤں کا لواحقین سے اظہار تعزیت، دعائے مغفرت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ کے ایڈمن آفیسر چوہدری ذوالفقار علی، روڈ ڈائریکٹوریٹ کے سپروائزر چوہدری نثار علی، مینٹیننس ڈائریکٹوریٹ کے چوہدری افتخار علی، اسٹریٹ لائٹ ڈویڑن کے قاری وقار علی کے بھائی اور مزدور یونین سوشل میڈیا کے چوہدری شاہد حسین گجر کے کزن رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔

مرحوم کی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام مرکزی یونین آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین، اورنگزیب خان، راجہ شاکر زمان کیانی، مرزا سعید اختر، حاجی محمد صابر، صوفی محمود علی، اسد محمود، سرفراز ملک، اظہار عباسی، اظہر تنولی، سردار نسیم ممتاز، چوہدری منیر، ملک عاصم، خالد محمود، واجد گجر، عمر جھبانہ، چوہدری ابرار، چوہدری انور، چوہدری زاہد احمد، کلیم عباسی، وقار خان، زاہد بھٹی، چوہدری ذوالقرنین، طارق آفریدی، ملک اکمل شہزاد، ملک محمد اسلم سمیت دیگر عہدیداران اور ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین اور دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل دے۔