پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی رانا عظیم کی قیادت میں فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے ملاقات

پی ایف یو جے کا وفد انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی صد سالہ کانگریس میں شرکت کے لیے دورے پر ہے‘ کانگریس میں دنیا بھر سے 300 سے زائد صحافتی تنظیموں اور یونینز کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں .رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 مئی 2026 18:43

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی رانا عظیم کی قیادت میں فرانس ..
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مئی ۔2026 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے وفد نے صدر رانا عظیم کی قیادت میں فرانس کے لیے پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے پیرس میںملاقات کی سفارت خانے آمد پرسفیر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پی ایف یو جے کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے.

(جاری ہے)

سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے وفد کو پاکستان اور فرانس کے تعلقات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سفارتخانہ تجارت، ثقافت، تعلیمی شعبے اور میڈیا کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے یونیسکو کے شعبہ ابلاغ اور معلومات میں کردار اور اس حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا. پی ایف یو جے کے صدر نے سفیر کو انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی صد سالہ کانگریس کے بارے میں آگاہ کیا جو 5 سے 7 مئی 2026 تک منعقد ہو رہی ہے کانگریس میں دنیا بھر سے 300 سے زائد صحافتی تنظیموں اور یونینز کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں تاکہ مضبوط صحافت اور مزدور تنظیم سازی کے لیے عالمی یکجہتی کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا سکے اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے.

وفد نے سفیر کو پی ایف یو جے کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان سے بھی آگاہ کیا وفد نے پاکستانی سفارتکاروں کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے گزشتہ سال بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیااور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران پاکستان کی ثالثی کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا. وفد کے اراکین میں رانا عظیم، شکیل احمد، طارق عثمانی، جویریہ صدیق، جی ایم جمالی، عبدالرزاق سیال، صائمہ صدیقی، عصمت اللہ ہاشوانی، اشرف مجید، احتشام الحق، سید ثنا زہرا، مظہر امانت اور نمرہ ندیر شامل ہیں.