گورنرسندھ کا عالمی دن پر مڈ وائفز کو خراج تحسین پیش

منگل 5 مئی 2026 18:03

گورنرسندھ کا عالمی دن پر مڈ وائفز کو خراج تحسین پیش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) عالمی یومِ مڈوائف کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے خصوصی پیغام میں مڈوائفز کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماؤں اور نومولود بچوں کی صحت کے تحفظ میں مڈوائفز کا کردار نہایت اہم اور قابلِ قدر ہے، اور یہ پیشہ صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ زچگی کے دوران شرحِ اموات میں کمی کے لیے مڈوائفز کی پیشہ ورانہ خدمات انتہائی اہم ہیں، خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والی مڈوائفز قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مڈوائفری کے شعبے کی بہتری کے لیے جدید تربیت، مناسب سہولیات اور وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے، تاکہ خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔سید محمد نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت مڈوائفری کے شعبے کو مزید مضبوط، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پٴْرعزم ہے، اور اس حوالے سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :