متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے. ایرانی میڈیا کا دعوی
امارات پر حملے امریکا کی ”فوجی مہم جوئی “کا نتیجہ ہیں. ایرانی فوجی ذرائع
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:43
(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے پیر کے روز ملک پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں فجیرہ کی ریاست میں ایک آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور تین بھارتی شہری زخمی ہو گئے.
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی طرف سے فائر کیے گئے 12 بیلسٹک میزائلوں، 3 کروز میزائلوں اور 4 ڈرونز کو فضا میں ہی روکا اماراتی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا پورا حق محفوظ رکھتے ہیں یہ حملے 8 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کی پہلی بڑی خلاف ورزی ہیں . یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو اپنی نگرانی میں نکالنے کا اعلان کیا، جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اپنی سمندری حدود میں ایسی کسی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے گا اس صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے اپنے شہریوں کے لیے فضائی خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے اور غیر ضروری سرکاری عملے کو ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے. ادھر عالمی سطح پر ان حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے سعودی عرب، پاکستان، قطر، کویت، بحرین اور اردن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے. پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں تاکہ مذاکرات کے ذریعے مستقل امن قائم ہو سکے بھارت نے بھی اپنے شہریوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہری تنصیبات پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے متحدہ عرب امارات نے حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر کے تمام سکولوں میں جمعہ تک آن لائن تعلیم کا اعلان کر دیا ہے.مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.