ایک جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ”سمندر میں ایک قطرے‘ ‘کی طرح ہے. شپنگ کمپنی مرسک
آبنائے ہرمز میں قابل اعتماد اور محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا ہے. برطانیہ کے سابق مشیرقومی سلامتی کی گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:46
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ باقی جہازوں کے لیے جو ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں، کچھ بھی تبدیل نہیں ہونے والا خیال رہے کہ شپنگ کمپنی مرسک نے کہا تھا کہ پیر کو اس کا ایک بحری جہاز امریکی فوج کے تحفظ میں آبنائے ہرمز سے گزرا ہے امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے اس منصوبے کو’ ’پراجیکٹ فریڈم“ کا نام دے رکھا ہے اور انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے. ولکنز کا کہنا ہے کہ کوئی منظم قافلہ یا رابطہ کری کا طریقہ کار موجود نہیں، اس لیے ہمارے ارکان صرف بنیادی سوالات پوچھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ایرانی حکام سے کون بات کرتا ہے اور اگر ایرانی فوج کی جانب سے ٹرانزٹ کے دوران جہاز کو چیلنج کیا جاتا ہے تو اس کا کیا نقصان ہو گا. ٹم ولکنز نے کہاکہ یہ وہ سوالات ہیں جو مالکان اپنے جہازوں پر سوار اپنے عملے سے پوچھ رہے ہیں اور ان سے بات کر رہے ہیں ادھر عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی بندرگاہ پر ایرانی حملہ انتہائی افسوسناک ہے ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے انتہائی نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کا فریق بے شک نہیں ہے، تاہم کسی بھی ایسے نتیجے تک پہنچنے کی حمایت کرتا ہے جس سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت یقینی بنے دوسری جانب برطانیہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر لارڈ رکیٹس نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کی اطلاعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے. لارڈ رکیٹس نے گفتگو میں امریکہ کے اس منصوبے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ تجارتی جہازوں کو اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزارا جا سکے گا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سینکڑوں جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیںجبکہ جنگ سے قبل روزانہ درجنوں جہاز یہاں سے گزرتے تھے ان کے مطابق امریکہ ہر ایک جہاز کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایک یا دو جہاز بھی نشانہ بن گئے تو جہاز رانی کی صنعت محفوظ آمدورفت کے امکان پر مکمل اعتماد کھو بیٹھے گی لارڈ رکیٹس نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں قابل اعتماد اور محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا ہے.
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.