اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلباو طالبات نے شجرکاری مہم کو امن عالم اور پاکستان کی سفارتی کامیابی کے نام کر دیا

جمعرات 9 اپریل 2026 18:43

بہالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2026ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلباو طالبات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کو امن عالم اور وطن عزیز پاکستان کی سفارتی کامیابی کے نام کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ،ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ،ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور دیگر اساتذہ نے سٹیٹ کیئر کے زیر اہتمام فیکلٹی آف ایجوکیشن سے ملحقہ سبزازار میں 244 پودے لگائے ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر جس طرح پاکستان کا نام عالمی امن کے داعی اور پیامبر کے طور پر سامنے آیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف نے کہاکہ حالیہ سفارتی کامیابیوں سے نہ صرف خطے میں پاکستان کا نام بلند ہوا ہے بلکہ پورے عالم میں پاکستان ایک جرأتمند اور عظیم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباو طالبات نے قومی ولولے اورجوش و جزبے سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پرڈاکٹر عامر منظور پرنسپل آفیسر سٹیٹ کیئر،پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز بتول پروفیسر ضیا الرحمن ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور دیگر اساتذہ موجو دتھے۔