Live Updates

وزیر اعظم نے عوام کو معاشی بوجھ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ‘ علی پرویز ملک

پاکستان نے ایران ،امریکہ کے درمیان مثبت ،بروقت سفارتکاری کی ، مستقبل میں بھی کاوشیں جاری رکھے گا

اتوار 12 اپریل 2026 16:25

وزیر اعظم نے عوام کو معاشی بوجھ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2026ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو معاشی بوجھ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 119 کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی پرویز ملک نے دورے کے دوران عوامی مسائل سنے اورمختلف شخصیات سے ملاقات کی اوران کے مرحومین کیلئے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے حلقہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیااور عوام سے ملاقات کی جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔علی پرویز ملک شادی پورہ میں مطلوب جٹ کے ڈیرے پر بھی پہنچے جہاں انہوں نے صدیق جٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔اس موقع پر حافظ اکرام جٹ، محبوب رضا، سعادت علی و دیگر موجود تھے۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کالج روڈ غوثیہ چوک شالیمار میں بھی نبیل لودھی کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ،ان کے ہمراہ محمد شفقت، قدیر جاوید شاہ، میاں عمر، لیاقت اعوان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان نے ایران اورامریکہ کے درمیان مثبت اور بروقت سفارتکاری کی ، پاکستان مستقبل میں بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات