مظفرآباد ،چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر سے وکلا راہنماوں کی ملاقات

منگل 14 اپریل 2026 17:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2026ء) چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیرجسٹس سردار لیاقت حسین سے صدرتحصیل بارایسوسی ایشن برنالہ چوہدری قیصرالرحمان ایڈووکیٹ کی قیادت میں تحصیل بارایسوسی ایشن برنالہ کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں جنرل سیکرٹری راجہ بلال ایڈووکیٹ،نائب صدرراجہ شاہد رشید ایڈووکیٹ،سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن برنالہ راجہ اسلام ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد منشی ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری کامران الطاف ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمان بٹ ایڈووکیٹ اورممبر تحصیل بارایسوسی ایشن برنالہ راجہ ایاز ایڈووکیٹ میں شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے تحصیل برنالہ میں عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج /ایڈیشنل ضلعی فوجداری کے قیام سمیت وکلاء اور سائلین کو درپیش دیگر مسائل سے چیف جسٹس عدالت العالیہ کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عدالت العالیہ نے ضلع بھمبر میں مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے باعث نئی عدالتوں کے قیام کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ عدالت ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ضلعی فوجداری بھمبر میں تحصیل برنالہ سے متعلقہ مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث برنالہ کے مقام پر عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کا قیام ضروری ہے تاکہ مقدمات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل برنالہ میں عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ایڈیشنل ضلعی فوجداری کے قیام سمیت دیگر مقامات جہاں مزید عدالتوں کی ضرورت ہے کے قیام کے لیے حکومت کو باقاعدہ طور پر تحریک کی جا چکی ہیں اوراُمید ہے کہ حکومت اس سلسلے میں بروقت اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں جلد تحصیل برنالہ کا دورہ بھی کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :