معذور افراد نے سندھ امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2018 میں پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے چیلنجز اور عملدرآمد کے خلا کی نشاندہی کی
بدھ 15 اپریل 2026 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرچہ سندھ نے SEPD ایکٹ 2018 کے نفاذ، متعلقہ اداروں کے قیام اور دیگر اقدامات کے ذریعے اہم پیش رفت کی ہے لیکن معذور افراد کو اب بھی عملدرآمد میں موجود خلا کے باعث نمایاں مشکلات کا سامنا ہیخصوصا عوامی عمارات اور ٹرانسپورٹ تک رسائی کو یقینی بنانے اور سرکاری و نجی شعبوں میں 5 فیصد ملازمت کوٹہ کے نفاذ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔
سندھ پرسنز ود ڈس ایبلٹیز پروٹیکشن اتھارٹی (SPDPA) کے ڈائریکٹر جنرل فاروق احمد لغاری نے شرکا کو بتایا کہ حکومت سندھ معذور افراد کے حقوق کے فروغ میں دیگر صوبوں سے آگے ہے تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عملدرآمد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔سندھ انفارمیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی شیخ نے شرکا کو سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے بارے میں آگاہ کیا جو آئین پاکستان کے آرٹیکل 19A سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قانون شہریوںبشمول معذور افرادکو معلومات تک رسائی دے کر بااختیار بناتا ہیجس سے شفافیت، احتساب اور کھلے طرزِ حکمرانی کو فروغ ملتا ہے۔ آنند رام (ریٹائرڈ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر امداد حسین صدیقی، ڈائریکٹر،صوبائی محتسب سندھ اور حسنین حیدر پروگرام مینیجر NOWPDP نے بھی سندھ امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2018 کی اہم شقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصی اداروں کے قیام اور عملدرآمد کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کو اجاگر کیاساتھ ہی صوبائی محتسب سندھ، سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن جیسے اداروں کے ذریعے دستیاب شکایات کے ازالے کے نظام پر بھی زور دیا تاکہ معذور افراد مثر طریقے سے عوامی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں اور حکمرانی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔ طارق حسین پروگرام مینیجر ND، نسرین میمن پروجیکٹ کوآرڈینیٹر اور فریحہ فاطمہ پروگرام ایسوسی ایٹ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی شرکا کو حکومت سندھ کے اندر قانونی حقوق اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.