احمدپورشرقیہ ، تھلیسیمیا کے شکار بچوں کی مدد کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

جمعہ 17 اپریل 2026 19:31

احمد پورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2026ء) گورنمنٹ صادق عباس ڈگری کالج میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی مدد کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا اہتمام شفق ارشد نے کیا جو احمد پور شرقیہ کے چیپٹر خصوصی مہم برائے جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا کی ہیڈ ہیں جس میں طلبہ، اساتذہ اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے خون کے عطیات دیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کی مسلسل ضرورت اور اس کی اہمیت کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے انچارج پروگرام شفق ارشد پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس ڈگری کالج شاہد حسین مغل اور انچارج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپریشن تھیٹر ڈاکٹر دیوان سید عرفان بخاری نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی مرض ہے جس کے شکار بچوں کو زندہ رہنے کے لیے باقاعدگی سے خون کی فراہمی ناگزیر ہوتی ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :