لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز

شہر کے پارکنگ نظام کو جدید اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 9 مئی 2026 17:16

لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) لاہور پارکنگ کمپنی کی اپ گریڈیشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کے پارکنگ نظام کو جدید اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کمپنی کو زون وائز جدید خطوط پر استوار کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے زون ون گلبرگ کو ایک ہفتے میں ماڈرن بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

اس زون کو بطور ماڈل پیش کیا جائے گا جہاں جدید پارکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت زون ون گلبرگ میں 35پارکنگ سائٹس کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، جبکہ تمام پارکنگ سٹینڈز کی لائیو مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔ سکیورٹی اور شفافیت کے لیے ہر سائٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔مزید برآں پارکنگ سسٹم میں آٹو ٹکٹنگ متعارف کروائی جائے گی اور مینوئل ٹکٹنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔لاہور پارکنگ کمپنی کے عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جس کے تحت زون ون میں تعینات اسٹاف کے لیے تربیتی ورکشاپس جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :