نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا

ہفتہ 9 مئی 2026 17:18

نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںنرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام احمدیار سمیت ملک بھرمیں خصوصی پروگرامز ، سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ اس موقع پرمقررین ڈاکٹرز نرسوں کے حقوق اور ان کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو سراہیں گے اس روز الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کرینگے۔