آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 9 مئی 2026 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین غیر معمولی اشتراکِی عمل نے پوری قوم کو ایک متحد قوت میں تبدیل کر دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے عزائم کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا اور پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن کر ابھرا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص کے دوران پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کی اہم تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ دشمن کے فضائی دفاعی نظام، خصوصاً S-400 سسٹم کو مؤثر انداز میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع پر مامور افواجِ پاکستان کے یہ بہادر سپوت قوم کا حقیقی فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بے مثال کارکردگی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور پاکستان کی فضائی برتری کو خطے میں نمایاں انداز میں منوایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت پاک فضائیہ کے تمام افسران اور جوانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی نے دشمن کو مکمل طور پر محدود کر دیا، جس کے باعث دشمن اپنی بحری حدود تک محدود ہو کر رہ گیا۔انہوں نے نیول چیف نوید اشرف سمیت پاک بحریہ کے تمام افسران اور جوانوں کو قوم کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان مؤثر کارروائیوں سے دشمن کی جنگی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا اور اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپریشن کے دوران جدید سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر حکمتِ عملیوں کو بھی مؤثر انداز میں استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے مواصلاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کو غیر مؤثر بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک امن پسند مگر باوقار اور خود مختار ریاست ہے، جو خطے میں امن کو ترجیح دیتی ہے لیکن اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے اور اس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو’’آبی دہشتگردی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر مناسب اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کی قربانیاں دینے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں متحد رہتی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کو کسی چیلنج کا سامنا ہوگا، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے سامنے کھڑی ہوگی اور افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گی۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.