لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار

ہفتہ 9 مئی 2026 17:16

لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) لاہور کے تھانہ سندر کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ سندر پولیس نے اندھے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی میں غلام محی الدین عرف علی، ناصر عرف منڈی اور ابراہیم عرف ملنگی کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ نمبر 1537/26متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو رکشہ دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکیوں کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور ان کا کوئی سراغ موجود نہیں تھا تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیںجبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :