لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار

ہفتہ 9 مئی 2026 17:17

لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) شاد باغ پولیس نے سرعام گلی میں اسلحہ لہرانے اور سسرالیوں کو دھمکانے والے ملزم غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے لین دین کے تنازعے پر اپنے سسرال والوں کے گھر جا کر اسلحہ لہرایا اور اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شاد باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے ملزمان کو جیل بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :