ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد

ہفتہ 9 مئی 2026 17:20

ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی   پاکستان آمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) ساؤتھ ایئر کا مربوط علاقائی سیاحت کے فروغ کے اقدامات کے تحت پہلا طیارہ اے ٹی آر 72-500 کی آمد پاکستان کے ایوی ایشن لینڈ سکیپ کی ترقی اور علاقائی رابطے کو بڑھانے کے روڈ میپ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ائیر لائن کے جون 2026 میں آپریشنز شروع کرنے کی توقع ہے، جو پاکستان ایوی ایشن کے علاقائی مارکیٹ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔پریس ریلیز کے مطابق یہ علاقائی علاقوں میں معاشی سرگرمی کو مضبوط کرنے، ایوی ایشن جابز پیدا کرنے اور بہتر کمرشل روابط قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔