iنوشکی مسلح افراد کی فائرنگ سے کمسن نوجوان شدید زخمی

اتوار 19 اپریل 2026 19:40

Kنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2026ء) نوشکی کے علاقہ خلق جمالدینی میں اتوار کی شب رات گئے مسلح افراد کی فائرنگ سے کمسن نوجوان ریحان جمالدینی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ، جنہیں رات گئے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیدی گئی ۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔