اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں’’پاکستان میں فرنٹ لائن وائلڈ لائف کنزرویشن‘‘ کے موضوع پر سیمینار

پیر 27 اپریل 2026 16:49

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ’’پاکستان میں فرنٹ لائن وائلڈ لائف کنزرویشن ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سابق چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر پاکستان عاشق احمد خان کلیدی مقرر تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور حیاتیات کے تحفظ خاص طور پر چولستانی پودوں اور جانوروں کے تحفظ اور بقا کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عاشق حسین نے آب و ہوا کی موافقت اور خطرے سے دوچار انواع کے پائیدار تحفظ پر زور دیا۔ دیگر مقررین میں کنزرویٹر فاریسٹ بہاولپور ملک سلیم اور ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر محمد عبداللہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد رافع نے تحقیق کو فیلڈ پریکٹس سے جوڑنے میں ادارے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے تعلیمی اداروں، حکومت اور تحفظ کے اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ فوکل پرسن کلائمیٹ چینج سسٹین ایبلٹی کنزرویشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج، فوڈ سکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی نے معززمہمان کی جامعہ اسلامیہ آمد پر شکریہ ادا کیا اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون اور مشترکہ منصوبے کو سراہا۔