×تنظیم کو صوبہ بھر میں مزید فعال منظم اور مثر بنانے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی ، اے این پی

بدھ 29 اپریل 2026 21:05

;کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2026ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و ملگری استادان کے صوبائی ایڈوائزر اصغر خان اچکزئی کی زیر صدارت ملگری استادان کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس خان ہاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور ممبر سازی مہم اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ملگری استادان کے صوبائی آرگنائزر ضیا کاکڑ صوبائی ڈپٹی آرگنائزر رشید میانی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نور علی اچکزئی نے شرکت کی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ بھی موجود تھے اجلاس کے دوران ملگری استادان کی موجودہ تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تنظیم کو صوبہ بھر میں مزید فعال منظم اور مثر بنانے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی اساتذہ برادری کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پشتون قومی تحریک میں اساتذہ کرام کا بہت بڑا کردار رہا ہے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات محنت کرتے ہوئے بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کریں اور ضلعی سطح پر مضبوط آرگنائزنگ ڈھانچہ تشکیل دیں انہوں نے کہا کہ ایک فعال اور مربوط تنظیم ہی نہ صرف اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے بلکہ پارٹی کے نظریات کو بھی مثر انداز میں عام کر سکتی ہے اجلاس میں ممبر سازی مہم کو تیز کرنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو تنظیم کا حصہ بنا کر ایک مضبوط پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا جو نہ صرف تعلیمی مسائل کے حل میں کردار ادا کرے گا بلکہ صوبے میں مثبت سیاسی و سماجی تبدیلی کا ذریعہ بھی بنے گا ملگری استادان کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی جلد ہی اضلاع کے دوروں کا باقاعدہ شیڈول جاری کرے گی اس شیڈول کے تحت ہر ضلع میں آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی جائے گی تاکہ ممبر سازی کے عمل کو بروقت منظم اور موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے صوبائی ایڈوائزر کو یقین دہانی کرائی کہ جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس کی تکمیل کو ہرصورت میں ممکن بناتے ہوئے فعال ومنظم تنظیمی ڈھانچہ فراہم کریں گی

متعلقہ عنوان :