Live Updates

سی بی ڈی پنجاب کا اربوں روپے کے نئے میگا پراجیکٹس کا اعلان

فائیو اسٹار ہوٹل، ریگالی رہائشی منصوبہ اور مکسڈ یوز کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ

ہفتہ 9 مئی 2026 17:12

سی بی ڈی پنجاب کا اربوں روپے کے نئے میگا پراجیکٹس کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) سی بی ڈی پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے نئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرتے ہوئے لاہور میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ادارے کے مطابق مختلف کمرشل اور رہائشی منصوبوں کے لیے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک انٹرنیشنل فائیو اسٹار پلس ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پرتعیش رہائشی منصوبہ’’دی ریگالی‘‘بھی جلد شہر کی نئی پہچان بننے جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں 7.1کنال پر محیط پلاٹ پر تعمیر کیا جائے گا۔مزید برآں سیاحت کے فروغ کے لیے 41کنال پر محیط ایک مکسڈ یوز کمپلیکس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں تجارتی اور تفریحی سہولیات شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں پیٹرول اسٹیشنز کے پلاٹس کی نیلامی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جہاں پیٹرول اسٹیشنز کے ساتھ بین الاقوامی فوڈ چینز اور ریٹیل آئوٹ لیٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے مطابق ان منصوبوں سے معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ریجنل انویسٹمنٹ حب بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے جبکہ جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے لاہور میں عالمی معیار کا کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :