بھارت کا خطرناک منصوبہ،بنگلادیش سرحد پر مگرمچھ اور زہریلے سانپ چھوڑنے پر غور

جمعرات 30 اپریل 2026 18:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) بھارت نے بنگلا دیش کے ساتھ اپنی 4096 کلومیٹر طویل سرحد کے مشکل دریائی حصوں میں باڑ لگانے میں ناکامی کے بعد ایک متنازع منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت مگرمچھ اور زہریلے سانپ چھوڑ کر غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی سرحدی فورس نے 26 مارچ کو ایک خفیہ ہدایت میں اہلکاروں کو کہا کہ وہ دریائی حدود میں رینگنے والے جانوروں کے استعمال کی ممکنہ صورتوں کا جائزہ لیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ دلدلی اور دریائی علاقوں میں باڑ لگانا مشکل ہے جس کی وجہ سے یہ قدم زیرِ غور آیا ہے۔دوسری جانب ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ ناصرف غیر انسانی اقدام ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو گا کیونکہ یہ جانور یہ فرق نہیں کر سکتے کہ کون مقامی ہے اور کون درانداز۔