وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 سے زائد شعبہ جات بند ہونے کا خدشہ
سندھی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبوں میں کم داخلوں کے باعث وفاقی اردو یونیورسٹی نے تدریسی عمل روک دیا
جمعرات 30 اپریل 2026 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے تحت سندھی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ عربی، پاکستان اسٹڈیز، اسپیشل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں بھی تدریسی عمل روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اکثر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیں، جس کی ہم پہلے بھی مخالفت کر چکے ہیں اور اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
انجمن اساتذہ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اقبال نقوی نے کہا کہ اگر اس پالیسی پر عمل جاری رہا تو آدھی یونیورسٹی بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیاں داخلوں کی تعداد کی بنیاد پر تعلیم نہیں دیتیں بلکہ اگر صرف 5 طلبہ بھی داخلہ لیں تو انہیں پڑھانا ادارے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے اکیڈمک کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسے واپس لیا جائے۔سندھی ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیما ابڑو نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے، جس کے تحت 25 سے کم طلبہ ہونے کی صورت میں شعبوں میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ مستقبل میں یہ شعبے مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے طلبہ اور اساتذہ میں مایوسی پھیلتی ہے۔دوسری جانب طلبہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مرضی سے ڈیپارٹمنٹ کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن جب یونیورسٹی پہنچتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ اس شعبے میں کلاسز نہیں ہوں گی، جو انتظامیہ کی نااہلی اور طلبہ دشمن فیصلہ ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہزاروں روپے کے چالان جمع کروانے کے بعد داخلہ دیا جاتا ہے، مگر بعد میں کم داخلوں کا جواز بنا کر پڑھائی نہ کروانا ذہنی اذیت کے مترادف ہے اور ہمارے مستقبل سے کھیلنے کے برابر ہے۔طلبہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.