امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

جمعرات 30 اپریل 2026 23:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2026ء) امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے کیلئے راغب کریں۔

(جاری ہے)

جاری پیغام کے مطابق اس نئے معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے، ٹرمپ چند ہفتے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور کاروبار کیلئے تیار ہے۔