امریکا میں پِکل بال کے پلیئرز کو لے جانے والا جہاز گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام کھلاڑی ہلاک

ہفتہ 2 مئی 2026 10:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) امریکا میں پِکل بال کے کھلاڑیوں کو لے کر جانے والا جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس سے پائلٹ سمیت تمام کھلاڑی ہلاک ہو گئے۔اردو نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے علاقے ویمبرلے میں پیش آیا۔ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز آسٹن کے جنوب مغربی علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

سارجنٹ بیلی رے نے صحافیوں کو بتایا کہ جہاز میں چار کھلاڑی اور ایک پائلٹ سوار تھا اور وہ سب حادثے می ہلاک ہو گئے ہیں ۔حکام کی جانب سے مرنے والوں کے نام فوری طور پر جاری نہیں کیے گئے ہیں جبکہ امریلو پکل بال کلب کا کہنا ہے کہ جہاز پر سوار کھلاڑی ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فلائٹ ہسٹری کے مطابق سیسنا 421 سی نے امیریلو سے اڑان بھری تھی اور وہ برانفلز نیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔بیلی رے کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :