Live Updates

ایران کا امریکا پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

امریکا نے خطے کے کچھ ممالک کے تعاون سے ایرانی شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے، بیان

جمعہ 8 مئی 2026 11:44

ایران کا امریکا پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق امریکا نے خمیر، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلوں پر خطے کے کچھ ممالک کے تعاون سے شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

خاتم الانبیا کے مطابق امریکا نے جسک کے علاقے میں ایرانی پانیوں سے آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے سامنے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔

ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ ایرانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا، جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات