Live Updates

ایران نے بارباڈوس کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

آئل ٹینکر کو ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے شبہے میں ضبط کیا گیا

جمعہ 8 مئی 2026 21:50

ایران نے بارباڈوس کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ایرانی سرکاری میڈیا نے کہاہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈوز نے بارباڈوس کے پرچم بردار آئل ٹینکر 'اوشن کوئی' (OCEAN KOI) کو خصوصی آپریشن کرکے قبضے میں لے لیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے شبہے میں ضبط کیا گیا ہے۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی قرارداد اور عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بحریہ نے بحر عمان میں ایک خصوصی کارروائی انجام دی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ایران کی بحریہ نے OCEAN KOI نامی ایک ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے جو ایرانی تیل کی کھیپ لے کر جا رہا تھا۔ حکام نے کہا کہ اس ٹینکر نے خطے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، یہ ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی نیت رکھتا تھا۔ایرانی بحریہ کے کمانڈوز اور میرینز نے اس ٹینکر کو جنوبی ساحلی علاقوں کی طرف لے جا کر اسے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحریہ خطے کے پانیوں میں ملک کے مفادات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی خلاف ورزی یا جارحیت کے معاملے میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات